حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دارالقرآن باب الحوائج پورتکچے نے بسیج روحانیون (موسسہ امام خمینی کرگل) کی رہنمائی میں منطقہ پرکچک سے پورتکچے تک کے8 دارالقرآن کے درمیان تلاوت قرآن کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلے میں 13 طالبات اور 13طلباء نے حصہ لیا۔
تصویری جھلکیاں: کرگل میں بسیج روحانیون (آئ کے ایم ٹی) کے زیر اہتمام سورو میں مسابقہ قرانی کا اہتمام
اس دوران شدید سردی کے مد نظر دارالقرآن کمیٹی پورتکچے کی جانب سے گرمی کے مناسب انتظام بھی کیے گئے تھے۔ حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم کریمی، حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین رجائی اور حجۃ الاسلام شیخ محمد ایوب صابری نے قرآنی مقابلے کی داوری کے فرایض انجام دئیے۔اس مسابقہ میں محمد حسن (دارالقران بقیتہ اللہ مائتہ) نے اول اور غلام محمد (دارالقرآن باب الحوائج پرتکچے) نے دوم جبکہ اشرف علی (دارالقران امام سجاد پرکا چک) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح طالبات کے زمرے میں سکینہ بانو (دارالقران باب الحوائج پرتکچے) نے پہلی اور ربینہ شاہین (دارالقران بقیتہ اللہ مائتہ) نے دوسری جبکہ زینبہ بانو (دارالقران بقیتہ اللہ مائتہ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان طلباء کو منتظمین کی طرف سے شایان شان انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر بسیج روحانیون کے وائس چیرمین حجۃ الاسلام شیخ رجائی نے قرآن کریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں دارالقرآن کے طلباء نے دعائے سلامتی امام زمانہ اور دعاے انقلاب کی تلاوت کی۔اس دوران CoVID-19 کے احتیاطی اقدامات کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بسیج روحانیون (موسسہ امام خمینی کرگل) کے زیر اہتمام قرانی مسابقات کا یہ سلسلہ ضلع بھر میں قائم ستر سے زائد دارالقرآن کے درمیان دس مراحل میں جاری رہے گا اور ان میں سے بہترین قارئین کو اعلیٰ سطح کے مسابقات کے لیئے مواقع فراہم ہونگے اور شایان شان حوصلہ افزائی بھی کی جاۓ گی۔